
وہ جس سے مری آنکھ ہے بینا، ہے مدینہ،وہ جس سے منور مرا سینہ، ہے مدینہ،مدینہ منورہ کو ’’صحت مند شہر‘‘ قرار دے دیا گیا۔عالمی ادارہ صحت نے سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کو صحت مند شہر قرار دیدیا ۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت ،ڈبلیو ایچ او نے عالم اسلام کے دوسرے مقدس ترین شہر مدینہ منورہ کو صحت مند شہر کا درجہ دے دیا ہے۔یہ اعزاز شہر مقدس کو 80 معیارات پر پورا اترنے پر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی، جس میں مدینہ ریجن کے گورنر شہزاد سلمان بن سلطان نے وزیر صحت فہد الجلاجل سے عالمی ادارہ صحت کا جاری کردہ ایکریڈیشن سرٹیفکیٹ وصول کیا۔
اس موقع پرگورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے کہا کہ یہ منظوری شہری مراکز میں مملکت کے لوگوں کے معیارِ زندگی بڑھانےکیلئے قیادت کی لگن کی مثال ہے۔ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کی جانب بین الاقوامی سطح پر اہم پیشرفت ہے۔
ذہن نشین رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے صحت مند شہر کا درجہ حاصل کرنے کیلئے کسی بھی شہر کو 80 معیارات پر پورا اترنا ہوتا ہے، ان میں پارکس، واکنگ ایریاز، پرائمری کیئر سینٹرز اور سکولوں کے ذریعہ صحت کو فروغ دینا شامل ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے سعودی عرب کے دیگر 14 شہروں کو بھی صحت مند شہر کا درجہ دیا ہے، ان میں طائف، تبوک، الدرعیہ، عنیزہ، جلاجل، المندق، الجموم، ریاض، الخبر اور شرورہ شامل ہیں۔
یمن:کشتی ڈوبنےسے68افرادہلاک،متعددلاپتا
اگست 4, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔