سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری

0
34

ریاض:(پاکستان ٹوڈے) سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ پرمٹ صرف ان عازمین کو دیے جائیں گے جن کے پاس حج پرمٹ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، رواں سال 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کرئے گے۔

عرب میڈیا کے مطابق جو افراد مکہ اور مقدس مقامات میں حج پرمٹ کے بغیر پائے گئے ان پر بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق بغیر حج پرمٹ کے عازمین کو لے جانے والی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی۔

سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کے مطابق قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے کہ اس سال حج کے دوران طائف سے بادلوں کا رخ موڑ کر مشاعر مقدسہ کی جانب کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

اس حوالے سے ماہرین تحقیقات کر رہے ہیں اور اس کا مقصد موسم کی شدت کو کم کرنا ہے تاہم یہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور مستقبل میں اس سے استفادہ حاصل کیے جانے کا امکان ہے۔

 

Leave a reply