سعودی عرب میں عیدالفطرملی جوش وجذبےکیساتھ منائی گئی

0
36

سعودی عرب سمیت قطر،متحدہ عرب امارات میں عیدالفطرملی جوش وجذبےکے ساتھ منائی گئی۔
سعودی عرب میں نماز عید الفطر کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں منعقد ہوئے ،مسجدالحرام میں الشیخ عبدالرحمان السدیس نےنمازعید کی امامت کی جبکہ مسجدنبویؐ میں امام شیخ عبداللہ نےعیدکی نمازپڑھائی۔ جہاں لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی، عیدالفطر کے خطبے کے بعد عالم اسلام کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
متحدہ عرب امارات جہاں ڈرونز کے ذریعے عید کا چاند دیکھا جا رہا تھا وہاں بھی شہادتیں موصول ہونے پر آج بروز اتوار عیدالفطرملی جوش وجذبےکےساتھ منائی گئی۔
اسی طرح قطر میں چاند نظر آنے کے باعث آج عید الفطرملی جوش وجذبےکےساتھ منائی گئی۔ زیادہ تر خلیجی ممالک میں آج عید منائی گئی۔ برطانیہ، فرانس اور ترکیہ میں بھی آج عید منائی گئی۔

Leave a reply