سعودی عرب : 2025 کیلئے طلبا کو مکمل فنڈڈ سکالرشپس دینے کا اعلان

بیرون ملک جا کر تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری،سعودی عرب نے 2025 کیلئے بین الاقوامی طلبا کو مکمل فنڈڈ سکالرشپس دینے کا اعلان کر دیا۔
سکالرشپس کے تحت پاکستانی طلبا سمیت دنیا بھر کے طلبا سٹڈی اِن سعودی عریبیہ پلیٹ فارم کے ذریعے پبلک یونیورسٹیوں میں بیچلر، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔
اس کیلئے درخواست دہندگان کو انفرادی طور پر یونیورسٹیوں میں الگ سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ۔ اس کے بجائے وہ سعودی عرب میں سعودی عریبیہ پلیٹ فارم سے براہ راست اپنے پسندیدہ ادارے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ درخواست دینے کا عمل مکمل طور پر مفت ہے۔درخواست دینے کی اہلیت کا معیار یہ ہے کہ طالبعلم کی کم از کم عمر 16 سال ہونی چاہیے،جبکہ تمام قومیتوں کے درخواست دہندگان کیلئے سعودی عریبیہ پلیٹ فارم کھلا ہے۔
درخواست گزار کیلئےدرست پاسپورٹ ،کم از کم چھ ماہ کی معیاد ہونا ضروری ہے۔اس کے ساتھ مالی قابلیت یا مالی ضمانت کا ثبوت بھی درکار ہوگا۔اپلائی کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اہل طلبا سعودی عرب میں سرکاری پلیٹ فارم پر جا کر بیرونی سکالرشپ پروگرام کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ پلیٹ فارم پر وہ اپنی مطلوبہ یونیورسٹی کا انتخاب کر سکتے ہیں اور آن لائن درخواست مکمل کر سکتے ہیں۔
یورپ کےبیشترحصوں میں شدید گرمی اورہیٹ ویوسے8افرادہلاک
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم شہبازشریف کاامریکی صدرٹرمپ سےاظہارتشکر
مارچ 5, 2025 -
جلسےکااین اوسی منسوخ ،پی ٹی آئی کاعدالت سےرجوع
جولائی 6, 2024 -
مسلسل دوسرےروزبھی سونےکی قیمت میں بڑی کمی
مئی 15, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔