سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہبازشریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
پاکستان ٹوڈے: وزیراعظم نے مبارکباد پیش کرنے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور خادم حرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے سعودی قیادت اورعوام کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی دی اور کہا کہ دعا ہے کہ ماہ مقدس کی بدولت تمام دنیا کے مسلمانوں کیلئے امن و خوشحالی ہو۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام خادم حرمین الشریفین اور سعودی ولی عہد کا احترام کرتے ہیں، پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کی۔
شہباز شریف نے سعودی عرب کی پاکستان کیلئے غیر متزلزل حمایت اور مدد پر شکریہ ادا کیا اور سعودی ولی عہد کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی ولی عہد کے گرم جوشی سے استقبال کے منتظر ہیں۔
اس موقع پر سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ
اپریل 3, 2024 -
نوجوان قوم کاسرمایہ اورمسقبل کےمعمارہیں،مریم نواز
اگست 12, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔