سلامتی کونسل میں ایران پرپابندیاں ختم کرنےکی قراردادمسترد

0
5

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے متعلق پیش کی گئی قرارداد مسترد کر دی گئی۔
پاکستان، چین، روس اور الجزائر نے پابندیاں ختم کرنے کی حمایت کرتے ہوئے ایران کے خلاف پابندیوں کی مخالفت کی۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے قرارداد کی ناکامی پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کا یہ فیصلہ سفارتکاری کی کوششوں کو کمزور کرے گا۔
ایرانی سفیر نے مزید خبردار کیا کہ اس اقدام سے جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام پر منفی اور خطرناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Leave a reply