سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کامیچ3-3 سے برابر

سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان اوربھارت کامیچ سنسنی خیزمقابلے کے بعد3،3گول سے برابر ہوگیا۔
ملائیشیا میں جاری سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے میچ میں پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کےدرمیان مقابلہ ہوا۔
جوہر بارو میں میچ کےآغازپرپاکستان کو پنالٹی اسٹروک مل گیا ، جس پر کپتان حنان شاہد نے گول کر دیا۔پہلا کوارٹر 0-1 پر ختم ہوا ،دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔
کھیل کےتیسرےکوارٹرمیں مزید تیزی آئی ، پاکستان کے سفیان خان نے 38ویں منٹ میں پنالٹی کارنر گول میں بدلا اور اسکور 0-2 کر دیا۔
پاکستان کی جانب سےدوسراگول کرنےکے4 منٹ بعد ہی بھارت کو پنالٹی اسٹروک ملا جس پر ہنڈل ارجیت سنگھ نے خسارہ کم کیا ،تیسرا کوارٹر پاکستان کی 1-2 کی برتری پر ختم ہوا۔
چوتھااورآخری کواٹرکافی دلچسپ رہاجس میں بھارت نے پہلے مقابلہ برابر کیا پھر 52ویں منٹ میں منمیت سنگھ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 2-3 برتری دلا دی۔
پاکستان کی جانب سے3منٹ بعدسفیان خان نےایک گول کرکےمقابلہ برابرکردیا۔ مقررہ وقت پر میچ 3-3 گول کی برابری پر ختم ہوا۔