
پاکستانی اداکاریاسرحسین نےبالی ووڈ کےمعروف اداکارسلمان خان کی اپنے باڈی گارڈسےشادی کی خبرسوشل میڈیاپرشیئر کی جوکہ اُن کےلئےتنقیدکاباعث بن گئی۔
بالی ووڈ میں صلوبھائی کےنام سےپہنچان رکھنےوالےسلمان خان کی حال ہی میں ایک تصویرسوشل میڈیا پرگردش کررہی ہےجس کویاسر حسین نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک طنزیہ خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے دیرینہ باڈی گارڈ شیرا سے ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی ہے۔ یاسر نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’’امید ہے یہ خبر فیک ہو۔‘‘
یاسر حسین کی یہ انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پرایک طوفان برپاہوگیا،صارفین نے ان پر تنقید شروع کر دی۔ کئی صارفین نے اسے غیر ضروری اور نامناسب عمل قرار دیا۔
ایک صارف نے یاسر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کبھی اچھی بات بھی شیئر کر لیا کرو‘‘، جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’’یہ کس قدر غلیظ بات ہے‘‘۔ کئی مداحوں نے سلمان خان کی حمایت کرتے ہوئے اس قسم کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔
یہ افواہ دراصل ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ balance_singhh کی طنزیہ پوسٹ سے شروع ہوئی، جس میں ایک مزاحیہ اور غیر حقیقی خبر شیئر کی گئی تھی اور اس تصویر میں شیرا سلمان خان کو گلے لگائے پوز کر رہے تھے۔ پوسٹ میں واضح طور پر درج تھا کہ یہ محض ایک طنزیہ میم ہے اور اس کی کوئی حقیقت نہیں۔
تاہم سوشل میڈیا پر یہ طنزیہ میم تیزی سے وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے حقیقت جانے بغیر ہی اس پر تبصرے شروع کردیئے۔
سینئراداکار عاصم بخاری کو دل کامرض لاحق
جولائی 26, 2025ٹک ٹاکرثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت
جولائی 25, 2025بلوچستان میں خاتون کاقتل،ہانیہ عامرنےاپنےخیالات کااظہارکردیا
جولائی 24, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
الیکشن کمیشن اراکین پارلیمنٹ کیخلاف ان ایکشن
دسمبر 13, 2024 -
پہلاٹی ٹوئنٹی:پاکستان نےبنگلہ دیش کو37رنزسےشکست دیدی
مئی 29, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔