سمارٹ گھڑیوں یا انگوٹھیوں سے بلڈ شوگر کا معائنے خطرناک
نیویارک (پاکستان ٹوڈے) امریکی ماہرین نے سمارٹ گھڑیوں یا سمارٹ انگوٹھیوں سے بلڈ شوگر کے معائنے کو خطرناک قرار دیدیا۔
یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے صارفین کو سمارٹ گھڑیوں یا سمارٹ انگوٹھیوں کے استعمال کے خلاف خبردار کیا ہے جو جلد کو چھیدے بغیر بلڈ شوگر کی سطح کی پیمائش کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔
انتظامیہ نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے کہ مینوفیکچررز، ڈسٹری بیوٹرز اور ری سیلرز غیر قانونی طور پر غیر مجاز ٹولز کی مارکیٹنگ نہ کریں جن کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ بلڈ شوگر لیول کی پیمائش کرسکتی ہیں۔
ماہرین نے نشاندہی کی کہ یہ ڈیوائسز سمارٹ واچ ایپلی کیشنزسے مختلف ہیں اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے منظور شدہ بلڈ گلوکوزمیٹرسے ڈیٹا ظاہر کرتی ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔