سمر گیمز سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ، نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،ڈی جی سپورٹس

ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نےکہاہےکہ سمر گیمز سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہے، سمر گیمز سے سپورٹس کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا،جس میں ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم اور ڈائریکٹرسپورٹس رانا ندیم انجم ودیگر نے شرکت کی۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئےڈی جی سپورٹس پنجاب نےکہاکہ عید کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کا صوبائی مرحلہ لاہور میں ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے انٹرتحصیل اور ڈسٹرکٹ سطح کے مقابلے جلد شروع ہوں گے۔پنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران روزانہ گراؤنڈز میں سپورٹس سرگرمیوں میں شرکت کے پابند ہوں گے۔
خضرافضال چودھری نےمزیدکہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہے،سمر گیمز سے سپورٹس کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، سپورٹس کی ترقی کیلئے سپورٹس افسران کے کام کو بھی مانیٹرکیا جائے گا۔
پی سی بی نےپی ایس ایل 10کانیاشیڈول جاری کردیا
مئی 14, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔