سمندری طوفان’’گیمی‘‘تائیوان کےساحل سےٹکراگیا

0
81

فلپائن میں تباہی مچانےکےبعدخطرناک سمندری طوفان’’گیمی‘‘تائیوان کےساحل سےٹکراگیا۔3افرادہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔سیکڑوں لوگ بےگھرہوگئے۔
خطرناک سمندری طوفان’’گیمی‘‘تباہی مچاتاہواتائیوان کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرا گیا ہے۔طوفان کےٹکرانےسےساحلی علاقوں میں بارشوں سےسیلابی صورتحال پیداہوگئی۔طوفان گیمی میں ہواؤں کی رفتار 240 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق سمندری طوفان کےٹکرانےسےمختلف حادثات میں اب تک 3افرادہلاک جبکہ 200سےزائدزخمی ہوگئے ہیں۔سمندری طوفان ’’گیمی ‘‘کے خطرے کے پیش نظر تائیوان کے ساحلی علاقوں سے 8 ہزار سے زائد رہائشیوں کو پہلے ہی نکال لیا گیا تھا۔
ماہرین کےمطابق سمندری طوفان’’گیمی‘‘نےتائیوان میں آنےوالےگزشتہ 8سالوں کےتمام سمندری طوفانوں کےریکارڈتوڑ ڈالےہیں۔
سمندری طوفان کی وجہ سےعلاقے میں تعلیمی ادارے، سرکاری و نجی دفاتر بند جبکہ ٹرینیں، فیری سروس اور سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق سمندری طوفان’’گیمی‘‘کےباعث 3لاکھ سےزائدشہری بجلی سےمحروم ہیں۔
چینی محکمہ موسمیات کےماہرین کاکہناہےکہ سمندری طوفان’’گیمی‘‘کسی بھی وقت چین کےصوبےژنجیانگ اورفوجیان سےٹکرانےکااندیشہ ہے،جس کےباعث چینی حکومت نےقبل ازوقت ہی علاقوں کوخالی کروالیاہے۔

Leave a reply