سمندری طوفان ’’شکتی‘‘ شدید :محکمہ موسمیات کاساتواں الرٹ جاری

0
5

سمندری طوفان ’’شکتی‘‘ شدت اختیارکرگیا،محکمہ موسمیات نےساتواں الرٹ جاری کردیا۔ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت بھی کردی۔
محکمہ موسمیات کے ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر کی جانب سے ساتواں الرٹ جاری کیاگیا۔
محکمہ موسمیات کےالرٹ کےمطابق سمندری طوفان ’’شکتی‘‘ شدید سائیکلون میں تبدیل ہوگیا، شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجودطوفان اس وقت کراچی سے تقریباً 390 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے،آئندہ 24 گھنٹوں میں طوفان کی سمت مغرب اورجنوب مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔
الرٹ میں کہاگیاکہ بعد ازاں طوفان رخ بدل کر مشرق اورشمال مشرق کی طرف جائے گا اور بتدریج کمزور ہوگا،سندھ کے ساحلی اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے امکان ہے،کراچی کے بعض مقامات پر بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔
الرٹ میں مزیدکہاگیاکہ سندھ کے ساحل کے قریب سمندر میں ہوا کی رفتار 40 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوگی جبکہ طوفان کے مرکز کے قریب ہوا کی رفتار 125 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نےماہی گیروں کو 5 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply