سمندری طوفان کےاثرات امریکی انتخابات پرمرتب ہوتےنظر آرہے ہیں، جوبائیڈن
امریکی صدرجوبائیڈن نےکہاہےکہ سمندری طوفان ملٹن کے امریکی صدارتی انتخابات پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سےگفتگوکرتےہوئے امریکی صدرجوبائیڈن کاکہناتھا کہ وہ اتوار کو فلوریڈا کا دورہ کریں گے کیونکہ صدی کے سب سے خطرناک طوفان کے امریکی صدارتی انتخابات پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر صورتحال کے پیش نظر اپنا جرمنی کے دورہ منسوخ کرچکے ہیں جہاں وہ یوکرین کے حامیوں اور صدر زیلینسکی سے ملاقات کرنے والے تھے تاہم اب وہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کی نگرانی کریں گے۔
واضح رہےکہ امریکی ریاست فلوریڈا میں آنےوالےصدی کےسب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن سےتقریباً22لاکھ صارفین تاحال بجلی سےمحروم ہیں، طوفان کی وجہ سے بڑی تعداد میں گھروں، عمارتوں اور تفریح گاہوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔جس کےباعث فلوریڈامیں 50ارب ڈالرکےنقصان کاخدشہ ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورےپرکوئٹہ پہنچ گئے
فروری 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔