سموگ میں اضافہ،آج سے پرائمری تک سکول بندکرنےکافیصلہ

0
26

آج سےسکولوں میں ایک ہفتے کی چھٹیاں ،سکولوں کے طلبا و طالبات کی موجیں لگ گئیں۔ پنجاب میں سموگ کے سائے مزید بڑھنے لگے،پرائمری کلاس تک کے بچوں کو سموگ سے بچانے کیلئے ایک ہفتے کیلئے چھٹیاں دیدی گئیں۔
چھٹیاں دینے کا فیصلہ فضائی آلودگی میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پانچویں جماعت تک گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولوں کو ایک ہفتے کی چھٹیاں دی جا رہی ہیں ، والدین سے اپیل ہے کہ جو بچے سکول جائیں گے، ان کو ماسک پہنائیں، بزرگ اور بچے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جائیں۔
محکمہ ماحولیات نے لاہور کے سکولوں میں ایک ہفتے کی چھٹیاں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت لاہور میں نرسری سے پانچویں جماعت تک سکول بند رہیں گے، فیصلے کا اطلاق 4 نومبر سے 9 نومبر تک ہوگا۔
ادارہ ماحولیات پنجاب کے مطابق لاہور کے تمام نجی و سرکاری سکولز چھٹیاں دینے کے پابند ہوں گے، چھٹیوں میں مزید اضافے سے متعلق فیصلہ 9 نومبر کو ہوگا۔
دوسری جانب لاہور میں سموگ کے سائے بڑھنے سےمختلف امراض میں مبتلا بچوں کو سکول آنے سےروک دیاگیا۔گرین لاک ڈاون بھی لاہور میں سموگ میں کمی نہ لا سکا۔
ذرائع کے مطابق فضائی آلودگی قابل ِقبول سطح سے 80 فیصد بڑھ گئی ہے، لہٰذاڈائریکٹر جنرل ای پی اے نے ہدایت کی ہے کہ سپیشل سکولز آن لائن کلاسز کا انتظام کریں اور اس حوالے سےای پی اےکے ڈائریکٹر جنرل عمران شیخ نے نوٹس جاری کر دیا ہے۔
اُدھر پنجاب حکومت نے انسدادِ سموگ کیلئے روڈ میپ دیدیا،اداروں کو ٹائم لائن کے ساتھ اہداف تفویض کردیئے گئے۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے وسائل بروئے کارلارہےہیں ۔ سموگ کا باعث بننے والے ذرائع کو ختم یا کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالی گاڑیاں بند کر دی جائیں گی،40لاکھ سے زائد درخت لگائے جائیں گے ، جبکہ سموگ کے تدارک کیلئےڈیجیٹل سرویلنس بھی جاری ہے۔

Leave a reply