لاہور سمیت پنجاب میں سموگ کے پیش نظر مزید پابندیاں لگادی گئیں،تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 24نومبرتک اضافہ کردیاگیا،ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق لاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز بند رہیں گے، یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کردیا گیا،مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز24 نومبر تک بند رہیں گے،لاہوراور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی،قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کو اجازت ہوگی،ہیوی ٹریفک کو لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔اینٹوں کے بھٹے، فرنس انڈسٹری کے کام پر لاہور اور ملتان میں بندش ہوگئی۔
نوٹیفکیشن میں مزیدکہاگیاکہ لاہور اورملتان میں رسٹورینٹس صرف چار بجے تک کام کریں گے،لاہور اور ملتان کے ریسٹورنٹس کو 4 سےرات 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی،لاہور اور ملتان میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں،لاہور اور ملتان میں تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیزرات 8 بجے تک کام کریں گی،ریسکیو 1122 سموگ متاثرہ مریضوں کی معاونت کرے گا، 8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے،تمام فیصلوں کا اطلاق 16 نومبر سے شروع ہوگاتمام فیصلوں کا اطلاق 24 نومبر تک ہوگا،فارمیسز، ڈیپارٹمنٹل سٹورز، ڈیری شاپس، آٹا چکی اورتندوروں کو استشنیٰ ہوگا۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔