سموگ کی روک تھام کےلئے حکومت ایکشن میں آگئی،لاہورکےمختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیاگیا۔جس پرعملدرآمدکاآغازہوگیا۔
چنددنوں سےلاہورآلودگی کےاعتبارسےدنیاکےآلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہےجس کی وجہ سےمختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔جس میں آنکھوں ،گلے اورسانس کےمرض زیادہ پھیل رہےہیں۔سموگ کوکنٹرول کرنےکےلئے حکومت نےلاہورکےمختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگانےکافیصلہ کیاہےجس پرعملدرآمدکاآغازبھی ہوگیاہے،سب سےپہلےلاہورکےعلاقہ شملہ پہاڑی میں گرین لاک ڈاؤن لگایاگیاہے،گرین لاک ڈاؤن کے پہلے روز شملہ پہاڑی کے علاقہ میں فضائی آلودگی انڈیکس 300 تک ہے، شملہ پہاڑی کے علاقہ میں عمومی طور پر سموگ کی شرح کافی زیادہ ریکارڈ کی جاتی ہے۔
اقدامات کے تحت ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی سرگرمیوں پر 4 نومبر تک پابندی عائد کی گئی ہے، شملہ پہاڑی کے گردونواح میں چنگ چی رکشوں کا داخلہ بند کر دیا گیا، ایبٹ روڈ، ایجرٹن روڈ، ایمپریس روڈ، ڈیورنڈ روڈ اور ڈیوس روڈ سے ہر قسم کی دھواں چھوڑنے والی کمرشل گاڑیوں کا داخلہ بند ہے۔
نادرا آفس اور شاہین کمپلیکس کے باہر سے پارکنگ کو دیگر مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ گڑھی شاہو چوک، پولیس لائنز، منٹگمری روڈ اور ڈیوس چوک سے کوئی بھی رکشہ شملہ پہاڑی کیطرف نہیں آئے گا۔
شاہراہوں پر بیریئر لگا کر ٹریفک وارڈنز خصوصی ڈیوٹی پر موجود ہیں، گرین لاک ڈاؤن کے علاقہ میں کھلی جگہ پر پانی چھڑکاؤ بھی جاری ہے، کھلی جگہ پر بغیر چھڑکاؤ جھاڑو لگانے پر پابندی ہے۔
شملہ پہاڑی نادرا آفس کے باہر بڑی پارکنگ بھی ختم کر دی گئی ہے ، ایک ماہ کے لئے نادرا پارکنگ متبادل کھلی جگہ منتقل کردی گئی۔
واضح رہے کہ ادارہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر لاہور میں گرین لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ، ڈیوس روڈ ، ایجرٹن روڈ ، ڈیورنڈ روڈ اور کشمیرروڈ، شملہ پہاڑی سے گلشن سینما اور ایبٹ روڈ ، ریلوے سٹیشن اور ایمپریس روڈ کو بھی ہاٹ سپاٹ ایریا میں شامل کیا گیا ہے۔
محکمہ ماحولیات کی جانب سے گرین لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
کوئین میری روڈ اور اس کےمحلقہ علاقوں کوبھی آلودگی کےاعتبارسےخطرہ قرار دیا گیاہے،جس کی وجہ سے یہاں پربھی گرین لاک ڈاؤن لگادیاگیاہے، ان علاقوں میں تعمیراتی کاموں پر مکمل طور پر پابندی ہو گی، کمرشل جنریٹرز ان علاقوں میں نہیں چلائے جائیں گے جبکہ چنگ چی رکشہ کا ان علاقوں میں جانا سختی سے بند رہے گا، اوپن باربی کیو پر رات 8 بجے کے بعد پابندی ہے۔
دوسری جانب ڈی جی ادارہ تحفظ ماحولیات عمران شیخ کے مطابق اسموگ کے باعث خصوصی بچوں کوسکول آنےسے روک دیاگیا ہے اور خصوصی تعلیم کے تمام سکولوں کو آن لائن کلاسزکے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
عمران شیخ کاکہناتھاکہ سکول بندش کا اقدام سانس، الرجی اور دل کے مریض بچوں کی صحت کے لیےکیا گیا جب کہ گرین لاک ڈاؤن کے تحت اسٹیک ہولڈرزکے اشتراک سے ایس اوپیزپرعمل جاری ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
جولائی 24, 2024 -
پاکستان تحریک انصاف آج احتجاج کرے گی
مارچ 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔