سموگ کےبادل نہ چھٹے:فضائی آلودگی میں لاہوردنیابھرمیں دوسرےنمبرپر

0
17

سموگ کےبادل نہ چھٹے،فضائی آلودگی کےاعتبارسےلاہورآج دنیابھرمیں دوسرےنمبرآگیا،مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنےسےشہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
سموگ کی لہرنےشہرلاہورکاپیچھانہ چھوڑا،چنددنوں میں شہرکاایئرکوالٹی انڈیکس خطرناک حدتک بڑھ گیا،جس کےباعث شہرمیں مختلف قسم کی بیماریاں جنم لینے لگیں،جن میں آنکھوں ،گلےاورسانس کےامراض سرفہرست ہیں۔
آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا دنیا میں دوسرا نمبر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 499 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 900 تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح لاہور کے علاقوں غازی روڈ انٹرچینج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 647، جبکہ جوہر ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 425 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملتان شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 408 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہے گا۔
علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک میں آج داخل ہو گا، 15 اور 16 نومبر کو پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کے امکانات ہیں جبکہ بارش کے باعث لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں واضح کمی ریکارڈ کی جائے گی۔
ادھر خیبرپختونخوا میں سموگ کم ہونے لگی، صوبائی دارالحکومت پشاور میں سموگ میں واضح کمی آئی ہے، پشاورمیں ایئر کوالٹی انڈیکس 187 پر آ گیا ہے۔جس کی وجہ سےپشاوردنیابھرکےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹےنمبرپر پہنچ گیا،ہری پور میں 200 اور ایبٹ آباد میں 163 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ لاہورہائیکورٹ کےحکم کےمطابق شاپنگ مالزاورمارکیٹیں رات 8بجےبندکی جائیں گی،جبکہ پنجاب حکومت نےصوبےبھرکےسکولوں میں 17 نومبرتک تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی ہیں،حکومت کی جانب سےآن لائن کلاسزکانوٹیفکیشن جاری کیاگیاہے،اورلاہور،فیصل آباد،ملتان میں سرکاری ونجی اداروں میں 50فیصدورک فراہم ہوم نوٹیفکیشن بھی جاری کیاگیا ہے۔

Leave a reply