سنت ابراہیمی۔ نماز عید کے بڑے اجتماعات۔ امت مسلمہ کےلئے دعائیں
سنت ابراہیمی کی ادائیگی کےلئے ملک بھر میں عیدالضحٰی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
جانوروں کی قربانی کا سلسلہ تین روز جاری رہے گا۔ ملک بھر میں عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جہاں عید کی نماز کے بعد پاکستان کی سالمیت اور امت مسلمہ کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
صدر مملکت، وزیراعظم سمیت زیادہ تر سیاستدانوں نے عید اپنے آبائی علاقوں میں کی ہے اور وہاں نماز عید بھی ادا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کی، نماز کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نمازیوں سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد پیش کی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس نوابشاہ میں نماز ادا کی، بعد ازاں پارٹی عہدیداروں اور اہل علاقہ سے عید ملتے رہے۔
وزیر اعظم کے سیاسی مشیر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں نماز عید ادا کی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نماز عید لاہور میں ادا کی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس کراچی میں غیر ملکی سفارتکاروں کے ہمراہ نماز عید پڑھی، سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ اور پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ نے .سکھر میں عید کی نماز ادا کی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈی آئی خان میں اپنے گھر الامین ہاؤس میں نمازعید ادا کی،
نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیر اعلیٰ نمازیوں سے عید ملے اور ان سے عید کی مبارکباد وصول کی۔
جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے منصورہ لاہور میں عید کی نماز پڑھی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بادشاہی مسجد میں نماز عید ادا کی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں یہ دوسری عید تھی، جو انہوں نے وہاں ادا کی۔اس سے قبل انہوں نے نمازعید الفطر بھی وہاں ادا کی تھی۔
ایم این اے آصفہ بھٹو زرداری بھی آبائی شہر نواب شاہ میں عید منا رہی ہیں۔
- پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے جاتی عمرہ میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی، حسین نواز، حسن نواز اور دیگر عزیز واقارب نے بھی قائد محمد نواز شریف کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔
قائد مسلم لیگ ن نوازشریف عزیز و اقارب اور کارکنوں سے عید ملے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی شامکے بھٹیاں آمد
مارچ 28, 2024 -
فلم ’پشپا2‘کےسٹاراداکار الو ارجن گرفتار
دسمبر 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔