وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نےقومی ہیروارشدندیم کواعلان کردہ5کروڑروپےکاچیک پیش کیااوران کےکوچ سلمان بٹ کو50لاکھ کاچیک تحفےمیں دیااورگولڈمیڈلسٹ کی والدکوگاڑی کاتحفہ دینےکااعلان کیا۔
پیرس اولمپکس سےشہرت کی حاصل کرنےوالےارشدندیم کوآج کل بڑےاعزازات سےنوازجارہاہے،گزشتہ روزگورنرسندھ نےقومی ہیروکی کےاعزازمیں تقریب کااہتمام کیاتھاجہاں پرارشدندیم کابھرپوراستقبال کیاگیا۔
پنجاب حکومت کےبعدسندھ حکومت نےبھی قومی ہیروارشدندیم کوانعام کااعلان کیاتھاجس پرعمل کرتےہوئےوزیراعلیٰ سندھ نے ارشد ندیم کو سندھی ثقافتی تحائف اجرک، ٹوپی اور شیلڈ بھی پیش کیے جبکہ وزیر بلدیات سعید غنی نے شہر کراچی میں ایک سڑک کا نام ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔
وزیر کھیل محمد بخش مہر نے بھی اپنی طرف سے ارشد ندیم کو انعامی چیک پیش کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ کے لیے بھی50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 24 کروڑ آبادی ہے، 24 گولڈ میڈل ملک میں ہونے چاہئیں، بلاول بھٹو زرداری نے بھی ارشد ندیم کیلئے پیغام دیا ہے کہ اولمپکس کیلئے ابھی سے تیاری شروع کر دیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت ارشد ندیم کو بھرپور سپورٹ کرتی رہے گی، اس حوالے سے صوبائی وزیر ناصر شاہ ارشد ندیم سے رابطے میں رہیں گے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر ناصر شاہ نے ارشد ندیم کی والدہ کو گاڑی دینے کا اعلان کیا جبکہ صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ارشد ندیم کوگاڑی کی رجسٹریشن کیلئے جو نمبر چاہیے وہ دیں گے۔
قومی ہیروارشدندیم نےمزارقائدپرحاضری دی۔اس موقع پرارشدندیم کےساتھ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی تھے۔ارشدندیم نےمزارقائدپرپھولوں کی چادرچڑھائی،اورفاتحہ خوانی کی۔
قومی ہیروارشد ندیم اورگورنرسندھ کامران ٹیسوری نے مزار پر موجود ڈائری میں الفاظ قلمبند کیے۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آج سورج آگ برسائےگایابادل برسیں گے؟
جولائی 19, 2024 -
رواں ہفتےڈالرکےمقابلےمیں روپیہ مضبوط ہوا
ستمبر 28, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔