سندھ طاس معاہدہ: عالمی عدالت کا پاکستان کے حق میں فیصلہ، بھارت کو بڑا جھٹکا

0
5

سندھ طاس معاہدہ، عالمی عدالت کا پاکستان کے حق میں فیصلہ، بھارت کو عالمی محاذپرشکست کاسامنا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مستقل ثالثی عدالت نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کے بلا روک ٹوک استعمال کیلئے چھوڑ دے۔ پاکستان نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
ہیگ میں قائم مستقل ثالثی عدالت کی پریس ریلیز کے مطابق عدالت نے یہ حتمی فیصلہ 8 اگست کو جاری کیا جو پاکستان کی جانب سے 19 اگست 2016 کو بھارت کے خلاف دائر کردہ ثالثی کے نتیجے میں سامنے آیا۔
عدالت نے کہا کہ اب تک بھارت نے ثالثی کی کارروائی میں حصہ نہیں لیا ۔ عدالت نے مزید کہا کہ اس نے پاکستان کے دعوؤں کی درستگی جانچنے کیلئے اضافی اقدامات کئے۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان اس فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، وہ یہ بھی توقع رکھتا ہے کہ بھارت فوری طور پر معاہدے کے معمول کے طریقہ کار کو بحال کریگا اور ثالثی عدالت کے اعلان کردہ فیصلے پر دیانت داری سے عمل کرے گا۔

Leave a reply