سندھ :ماہِ رمضان کے باعث میٹرک اور انٹر امتحانات کا شیڈول تبدیل

سکولوں اور کالجوں کے طلبا وطالبات کیلئے اہم خبر،ماہِ رمضان کے باعث میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کب ہوں گے؟نئی تاریخوں کا اعلان ہو گیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے رمضان المبارک کے پیش نظر صوبے بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کر دی۔سٹیئرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات عیدالفطر کے بعد 7 اپریل سے 25 اپریل تک منعقد ہوں گے، جبکہ امتحانات سے قبل سکولوں میں پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ سے لیے جائیں گے۔
ذہن نشین رہے کہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات 15 مارچ سے شروع ہونے تھے، تاہم رمضان المبارک کے باعث ان تاریخوں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ (فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر) کے امتحانات بھی نئے شیڈول کے مطابق 28 اپریل سے شروع ہوں گے، جو پہلے 15 اپریل کو شروع ہونے تھے۔
پنجاب :تعلیم کے فروغ کاسلسلہ ، ٹینٹ سکولز قائم کرنے کا فیصلہ
اکتوبر 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مراکش کی اے آئی ماڈل کنزیٰ لیلیٰ پہلی ملکہ حسن منتخب
جولائی 11, 2024 -
ایک فتنہ گروپ کاکام پروپیگنڈااورفیک نیوزپھیلاناہے،عظمیٰ بخاری
جولائی 10, 2025 -
شب قدر آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
اپریل 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔