
کراچی: مالی سال 25-2024 کےلیے سندھ کا میزانیہ 14جون کو پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس 14 جون کو صبح 9 بجےطلب کیا گیا ہے، اجلاس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی، جس کے بعد وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم ساڑھے تئیس کھرب سے زائد کا ہوگا جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 430 ارب سے زائد رکھنے کی تجویز شامل ہے اس کے علاوہ ضلعی ترقیاتی پروگرام ڈسٹرکٹ اے ڈی پی، 30ارب روپے سے زائد کی ہوگی۔
رائع نے بتایا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کی تجویز بھی شامل ہے جبکہ کم سے کم اجرت 35 ہزار مقرر کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں 50 ہزار سے زائد نئی بھرتیوں کا بھی اعلان کیا جائے گا جبکہ پہلے مرحلے میں 200 گھروں کو سولر سسٹم دینے کی بھی تجویزہے۔
متوقع سوشل پروٹیکشن پروگرام کےبجٹ میں اضافہ بھی تجویز میں شامل ہے، پیپلزپارٹی قیادت کی مشاورت سےسندھ حکومت نے ریلیف اقدامات تجاویز مرتب کی ہیں، غذائی قلت کےخاتمے کےمنصوبوں کےلیےبجٹ میں اضافہ ہوگا، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافےکا اعلان کیاجائے گا۔
انتظامی امور اور محصولات کےشعبے میں اصلاحات ،سندھ کےمجموعی ترقیاتی بجٹ کا حجم 734ارب روپے تک رکھنے کی تجاویز بھی بجٹ میں شامل کی گئیں، آئندہ مالی سال کےوسط تک سندھ میں15سےزائد مراکز نوجوانان مکمل کیےجائیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہور شہر میں مختلف مقامات پر بوندا باندی
اپریل 13, 2024 -
ایپل میپس اب ویب ورژن میں بھی دستیاب
جولائی 26, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔