سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے پر تبادلہ خیال
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) ریڈ لائن بی آر ٹی میں صدر آصف علی زرداری خصوصی دلچسپی اور توجہ دے رہے ہیں، صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ چاہتے ہیں ریڈ لائن بی آر ٹی کا کام جلد مکمل ہو۔
تفصیلات کے مطابق ریڈ لائن بی آر ٹی ترجیحی منصوبوں میں شامل ہے، حکومت سندھ اس کی تکمیل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، نگران حکومت میں اتنے بڑے عوامی منصوبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
نگران حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ریڈ لائن منصوبہ کئی ماہ تک بند رہا، سندھ حکومت چاہتی ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کام 18 ماہ کے اندر مکمل ہو جائے، ریڈ لائن بی آر ٹی بہت اہمیت کا حامل ہے، چاہتے ہیں کہ عوام جلد اس سے مستفید ہو سکیں، مہنگائی اور دیگر اشوز کی وجہ سے عوام الناس کے مفید منصوبہ پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے۔
مزید تاخیر برداشت نہیں کر سکتے، ریڈ لائن بی آر ٹی پر کام کے لئے تمام اشوز فوری طور پر حل کر دیئے جائیں، اجلاس میں ٹرانس کراچی کے حکام، بین الاقوامی کنسلٹنٹس اور کانٹریکٹرس نے ریڈ لائن منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔
توشہ خانہ ٹوکیس :عدالت نےمزیدگواہان کوطلب کرلیا
جنوری 14, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئی ایم ایف کااجلاس آج:قرض منظوری کاامکان،وزیراخزانہ
ستمبر 25, 2024 -
آٹے کی قیمت میں کمی
اپریل 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔