سنچورین:پاکستان ،جنوبی افریقہ کےدرمیان پہلاٹیسٹ میچ کل سےکھیلاجائیگا

0
36

پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان پہلےٹیسٹ میچ کاآغازکل سےسنچورین میں ہوگا۔
پاکستان اورمیزبان جنوبی افریقہ کےدرمیان کل سےپہلےٹیسٹ میچ کاآغاز ہوگا ٹیسٹ میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر جنوبی افریقہ پہلے اور پاکستان ساتویں نمبر پر موجودہے۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےقومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کےکپتان شان مسعود کا کہناتھا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور حالیہ ون ڈے سیریز جیتنے سے ہمیں اعتماد ملا ہے۔جنوبی افریقہ کی سخت کنڈیشنز میں ہم بڑی کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔پاکستان سکواڈ میں فاسٹ بولرز خرم شہزاد اور محمد عباس کی واپسی ہوئی ہے۔
واضح رہےکہ آج قومی ٹیسٹ سکواڈ نے سنچورین میں پریکٹس کی ، پاکستانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔
یادرہےکہ اس سےقبل ٹی ٹوئنٹی سیریزجنوبی افریقہ نے2-0جیتی تھی اورون ڈے سیریز میں شاہینوں نےجنوبی افریقہ کووائٹ واش کرکےتاریخ رقم کردی ۔پاکستان سےپہلےکسی بھی کرکٹ ٹیم نےجنوبی افریقہ کوہوم سیریزمیں وائٹ واش نہیں کیا۔

Leave a reply