سنچورین ٹیسٹ:جنوبی افریقہ کاپاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

0
30

سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نےپاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنےکافیصلہ کیاہے۔
پاکستان اورمیزبان جنوبی افریقہ کےدرمیان 2ٹیسٹ میچوں کی سیریزکاپہلامیچ سنچورین میں کھیلا جارہا ہے۔
جنوبی افریقہ کےکپتان ٹمبا باوما کا ٹاس کے موقع پر کہناتھاکہ ہم اس سیریز کو جیتنے پر فوکس کررہے ہیں۔
قومی ٹیم کےکپتان شان مسعودکاکہناتھاکہ کنڈیشنز سیمرز کے لیے فائدہ مند ہوں گی، ہم اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرجوش ہیں۔
قومی سکواڈ:
قومی ٹیم میں کپتان شان مسعود،صائم ایوب،بابراعظم،کامران غلام شامل جبکہ محمدرضوان ،سعودشکیل ،سلمان علی آغا،عامرجمال بھی ٹیم کاحصہ اور نسیم شاہ ،خرم شہزاداور محمدعباس شامل ہیں۔
واضح رہےکہ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائےگا۔
یادرہےکہ اس سےقبل پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزاورون ڈےسیریزبھی ہوئیں جس میں جنوبی افریقہ نے2-0سےگرین شرٹس کوشکست دےکرٹی ٹوئنٹی سیریزاپنےنام کی جبکہ ون ڈے سیریزمیں شاہینوں نےمیزبان جنوبی افریقہ کووائٹ واش کرکےتاریخ رقم کردی۔

Leave a reply