
سنچورین ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگزمیں جنوبی افریقہ کےخلاف پاکستان کی پوری 211 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔
ٹاس:
سنچورین میں کھیلےجارہےپہلےٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کےکپتان نےٹاس جیت کرپہلےپاکستان ٹیم کوبیٹنگ کی دعوت دی جوکہ میزبان ٹیم کےلئے فائدہ مندثابت ہوئی۔
پاکستان نےاننگزکاآغازتواچھاکیامگر36 کے مجموعی سکور پر کپتان شان مسعود17رنزبناکر وکٹ گنوابیٹھے،کپتان کی وکٹ گرتے ہی شاہینوں بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی۔
40 کے مجموعی سکور پر صائم ایوب14رنزبناکرپویلین لوٹ گئے، پھرمایانازبلے بازبابراعظم بھی زیادہ دیرکریزپرنہ ٹھہرسکیں41کےمجموعی سکورپرصرف 4رنزبنا کرپویلین لوٹ گئے۔بابراعظم کے بعد سعودشکیل بھی مشکلات کاشکاررہےوہ بھی 56 مجموعی سکورپر14 رنزکی اننگزکھیل سکے۔
کامران غلام نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا اور 54 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے، محمد رضوان 27، سلمان آغا 18 ، عامر جمال 28 ، خرم شہزاد 11 رنز اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
پہلےٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیمیں چار فاسٹ بولر کے ساتھ میچ کھیل رہی ہیں، پلینگ الیون میں کوئی سپیشلسٹ سپنر شامل نہیں۔
میزبان ٹیم کی جانب سے ایڈن مارکرم اور گرین شرٹس کی جانب سے سلمان علی آغا اسپن بولنگ کروائیں گے، جنوبی افریقا کی طرف سے کوربن بوش نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں رسائی کے لیے جنوبی افریقا کے لیے ایک ٹیسٹ جیتنا ضروری ہے۔
قومی سکواڈ:
قومی ٹیم میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابراعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان آغا، عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔
جنوبی افریقی الیون:
جنوبی افریقا کی ٹیم کپتان ٹیمبا باووما، ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن سٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، ڈین پیٹرسن، کوربن بوش پر مشتمل ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔