سورج آگ بگولا،شہری بلبلااٹھے، گرمی مزیدبڑھنےکی پیشگوئی

0
24

سورج آگ بگولا ہو گیا،شہری بلبلااٹھے،25 مئی تک پنجاب اور سندھ میں مزید گرمی بڑھے گی۔محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں آئندہ تین سے چار روز تک دن کے دوران درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم شدیدگرم اورخشک رہنےکاامکان ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم شدیدگرم اورخشک رہنےکی توقع ہے۔اُدھرپنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہنےکاامکان ہے،دوسری جانب خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہنےکاامکان ہے، بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے۔بلوچستان کےجنوبی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہےگاجبکہ ژوب،موسیٰ خیل،بارکھان اورگردونواح میں چندمقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کرتے ہوئے اس دوران ضلعی انتظامیہ کو لو لگنے سے بچنے کیلئے عوام میں آگہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply