سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی:مزید برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی

0
3

محکمہ موسمیات نےمیدانوں میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی،پہاڑوں پرمزید برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بلوچستان، خیبر پختونخوا ،کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے ۔اس دوران چند مقامات پر تیز بارش اور بالائی علاقوں میں درمیانی سے شدید برفباری متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں موسم سرد اورخشک رہنےکاامکان ہے،جبکہ مری،گلیات اورگردونواح میں سردی کی شدت برقراررہےگی، لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری رہے گی، جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع، کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم بلوچستان کے کچھ حصوں کوئٹہ، زیارت اورچمن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

Leave a reply