سورج اپنے تیور دکھانے لگا:ملک بھر میں گرمی بڑھنے کا الرٹ جاری

0
8

سورج اپنے تیور دکھانے لگا،ملک بھر میں گرمی بڑھنے کا الرٹ جاری، محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو خبردار کر دیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مئی میں گرمی کی لہر کے باعث ملک بھر میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا، لہٰذا شہریوں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہنےکی توقع ہے،چندمقامات پرتیزہوائیں چلنےاورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورگردونواح میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکا ن ہے ،اُدھر خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کی توقع  ہے، چترال ،شانگلہ ،دیر ،سوات،مالاکنڈ،کوہستان اورمانسہرامیں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنےکی توقع ہے، سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان ہے،اُدھر بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے۔دوسری جانب گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ چندمقامات پربارش متوقع ہے۔

Leave a reply