
سولر پاور سے چارج ہونیوالا کانسیپٹ سمارٹ فون متعارف،بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر چینی کمپنی نے سولر پینل سے لیس سمارٹ فون کو پیش کردیا۔
اس فون کے بیک پر سولر پینل نصب ہے ،تاکہ اسے سورج کی روشنی سے چلتے پھرتے چارج کیا جاسکے۔
کمپنی کے مطابق فی الحال یہ ایک کانسیپٹ ماڈل ہے، یعنی عام افراد کو دستیاب نہیں ، مگر پھر بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔کمپنی نے اسے سولر انرجی ریورسنگ ٹیکنالوجی کا نام دیا ہے اور اس کیلئے پیرووسکائٹ( perovskite )سولر سیلز کو استعمال کیا ہے۔یہ سیل پتلے ہوتے ہیں، جبکہ ان کی تیاری پر خرچہ بھی سیلیکون سولر سیلز کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔
سولر سیلز کے ساتھ ایک سسٹم میکسیمم پاور پوائنٹ ٹریکنگ دیا گیا ہے ،جو وولٹیج کو کنٹرول کرتا ہے، تاکہ سورج کی روشنی سے فون بہت زیادہ گرم نہ ہو۔فون کے ساتھ سولر پاور پر مبنی کیس بھی تیار کیا گیا ،تاکہ چارجنگ کا عمل دوگنا تیزی سے مکمل ہوسکے۔
کمپنی کے مطابق کیس کو دن میں کسی بھی وقت سورج کی روشنی سے چارج کیا جاسکتا ہے اور رات کو باہر گھومتے ہوئے بیٹری پاور کم ہونے پر کیس کو فون چارج کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اسی طرح یہ کیس بجلی نہ ہونے کی صورت میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
کھلونے کے نام پر لاکھوں کی لگژری مرسڈیزگاڑی متعارف
اکتوبر 11, 2025واٹس ایپ کا نیا فیچر سٹیٹس کوئسچن متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
اکتوبر 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔