
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بارپھربڑا اضافہ ہوگیا۔
سوناخریداروں کےلئے ایک مرتبہ پھربُری خبر،مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑااضافہ ہوگیا۔سونےکی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 61 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 1114 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 365 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2500 ڈالر فی اونس کا ہوگیاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 900 روپے ہو گئی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزمقامی وعالمی سطح پرایک بارپھرسونےکی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 60 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیاتھا10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 23 ہزار 251 روپے کا ہوگیاتھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 2490 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی تھی۔
حکومت کاڈیزل کی قیمت میں 32روپے12پیسےکی کمی کااعلان
اپریل 17, 2026سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ،فی تولہ کتنےکاہوگیا!جانیے
اپریل 16, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کیا 2025 انوکھی ایجادات کے حوالے سے ایک اہم برس رہا؟
دسمبر 27, 2025 -
بھارتی فلم’’الجھ‘‘کوانڈین سینسربورڈنےنمائش کی اجازت دیدی
جولائی 31, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














