سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ

0
28

سوناخریدنےوالےصارفین کےلئے بری خبر،مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا۔10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 15 ہزار 621 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2373 ڈالر فی اونس کا ہوگیاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 860 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزصرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیاتھا10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کی کمی ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 14 ہزار 763 روپے کا ہوگیا تھا۔

Leave a reply