سونےکی قیمت میں ایک بارپھرہزاروں روپےکی کمی

0
40

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑی کمی ہوگئی۔
صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 5500روپےکی بڑی کمی ہونےسےفی تولہ سونا 2 لاکھ 66 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔10گرام سونےکی قیمت میں 4716 روپے کمی ہونےسے10گرام سونا2 لاکھ 28 ہزار 395روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 55 ڈالر کم ہوکر 2552 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہےکہ گزشتہ روزصرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں فی تولہ 1400 روپے کااضافہ ہواتھاجس سےفی تولہ سونےکی قیمت 2لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔10گرام سونےکی قیمت میں 1200 روپے اضافہ ہواتھاجس سے10گرام سونےکی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 111 روپےہوگئی تھی۔

Leave a reply