سونےکی قیمت میں ایک بارپھرہزاروں روپےکااضافہ

0
30

عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں اضافےکاسلسلہ جاری ہےآج بھی سونےکی قیمت میں بڑااضافہ ریکارڈکیاگیا۔
مہنگائی سےپریشان صارفین کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے ،سونے کی قیمت میں روزبروزاضافہ ہونےسےہرطبقےکےلوگ پریشان ہیں۔غریب ہویاامیر سجناسنوارناہرکسی کی خواہش ہوتی ہے۔
صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں آج پھر2300روپےکااضافہ ہونےسےفی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 800 روپےہوگئی جبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں 1971روپےکااضافہ ہونےسے10گرام سونا 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے کاہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر اضافے سے 2716 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہےکہ رواں ہفتےمسلسل سونےکی قیمت میں اضافہ ہورہاہےگزشتہ روزبھی مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں اضافہ ریکارڈکیاگیاتھاگزشتہ روزصرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 3100روپےکااضافہ ہواتھاجس سےفی تولہ سونا 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے کا ہوگیاتھا ۔جبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں 2658روپےکااضافہ ہواتھاجس سے10گرام سونا 2 لاکھ 40 ہزار 484 روپے کاہوگیاتھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کےبھاؤ میں 31 ڈالر کااضافہ ہواتھاجس کےبعدعالمی مارکیٹ میں سونا 2693 ڈالر فی اونس کا ہوگیاتھا۔

Leave a reply