سونےکی قیمت میں ایک بارپھر ہزاروں روپےکابڑااضافہ

0
61

مقامی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ایک بارپھر ہزاروں روپےکابڑااضافہ ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کا اضافہ ہونےسے 10 گرام سونا 2 لاکھ 37 ہزار 654 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کے اضافے سے 2675 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔
یادرہےکہ گزشتہ روزصرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی تھی جس سے سونا 2 لاکھ 75 ہزار روپے فی تولہ ہوگیاتھا10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 768 روپے کا ہوگیاتھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہونے سے 2653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

Leave a reply