سونےکی قیمت میں تاریخی اضافہ،فی تولہ بلندترین سطح پرپہنچ گیا

0
7

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے خریدار اوردکانداردونوں ہی پریشان ہوگئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں اچانک فی اونس سونے کی قیمت میں141 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوگیاجس کے نتیجےمیں عالمی مارکیٹ میں سونےکی فی اونس قیمت4358ڈالرہوگئی جوکہ تاریخ کی بلندترین قیمت ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں بڑےاضافےکےبعدمقامی سطح پربھی سونےکی قیمت میں ایک دم بڑااضافہ ہوا۔جس سے24قیراط کےحامل سونےکی قیمت میں 14 ہزار 100 روپے کا بلندترین اضافہ ہوا، جس کےبعدسونےکی نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 12 ہزار 89 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سونےکی قیمت کےبعدچاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈکیاگیا،فی تولہ چاندی کی قیمت 167روپے کے اضافے سے 5ہزار 504روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 143روپے کے اضافے سے 4ہزار 718روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

Leave a reply