سونےکی قیمت میں دوسرےروزبھی ہزاروں روپےکی کمی

0
58

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں دوسرےروزبھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت 4100 روپےکم ہوکرفی تولہ سونےکی قیمت 2لاکھ 74ہزارتین سو روپےہوگئی جبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں 3515 روپے کمی ہونےسے10گرام سونا2 لاکھ35 ہزار168روپےکاہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 41 ڈالر کی کمی سے 2631 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
یادرہےکہ گزشتہ روزبھی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں فی تولہ 4300روپےکی کمی ہوئی تھی جس سےفی تولہ سونا2 لاکھ 78 ہزار 400 روپے کاہوگیاتھا۔10 گرام سونےکا بھاؤ 3657 روپے کم ہواتھاجس کےبعد 10گرام سونا2لاکھ38ہزار 683 روپے ہوگئی تھی۔
عالمی بازار میں سونا 43 ڈالر کم ہوکر 2672 ڈالر فی اونس ہوگیاتھا۔

Leave a reply