سونےکی قیمت میں سینکڑوں روپےکااضافہ

0
5

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
سونےکولوگ بناؤ سنگھارکےلئے استعمال کرتےہیں،مگرمہنگائی کےاس دورمیں اب بناؤسنگھارصرف ایک خواب ہی رہ گیاہےروزبروزسونےکی قیمتوں میں اضافےکی وجہ سے نہ صرف غریب آدمی پریشان ہے بلکہ متوسط طبقےکی مشکلات میں بھی اضافہ ہوتاجارہاہے۔
صرافہ مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل فی تولہ سونےکی قیمت میں 900 روپے کااضافہ دیکھاگیاجس سےفی تولہ سونا3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے کاہوگیاجبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں772 روپے کااضافہ ہونےسے10گرام سونا 3 لاکھ 9 ہزار 242 روپے کاہوگیا۔
دوسری جانب بلین مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت میں 9ڈالرکااضافہ ہونےسےفی اونس سونےکی قیمت 3380 ڈالر فی اونس  ہوگئی۔

Leave a reply