سونےکی قیمت میں سیکڑوں روپےکااضافہ

0
5

کاروباری ہفتےکےآخری روزبھی سونےکی قیمت میں مقامی وعالمی مارکیٹ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگرمہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کےحامل فی تولہ سونےکی قیمت میں 1900 روپےکااضافہ ہونےسےفی تولہ سونا 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کااضافہ ہونےسے10گرام سونا 3 لاکھ 40 ہزار 963 روپے کاہوگیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی اونس سونا 19 ڈالر بڑھ کر 3759 فی اونس ڈالر کا ہوگیا ہے۔

Leave a reply