سونےکی قیمت میں سیکڑوں روپےکی کمی

0
5

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ایک بارپھرسےکمی ہوگئی۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 75 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہونےسے 10 گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 768 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔
یادرہےکہ گزشتہ روزصرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہواتھاجس سے سونا 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیاتھا10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ ہواتھاجس سے10 گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے پر پہنچ گیاتھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2659 ڈالر فی اونس کا ہوگیاتھا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

Leave a reply