سونےکی قیمت میں مزیداضافہ:فی تولہ تاریخی سطح پرپہنچ گیا

0
33

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں مزیداضافہ،فی تولہ تاریخی سطح پرپہنچ گیا۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 63 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 25 ہزار 908 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کے اضافے سے 2518 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 پر مستحکم رہی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزبھی مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں بڑااضافہ ہواتھا۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہونےسےسونا 2 لاکھ 62 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگیاتھا10 گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 708 روپے پر پہنچ گیاتھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کے اضافے سے 2503 ڈالر فی اونس کا ہوگیاتھاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 پر مستحکم رہی تھی۔

Leave a reply