سونےکی قیمت میں مزیداضافہ

0
45

مقامی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں اضافہ ہونےسےسوناتاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ61 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 2512 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 پر مستحکم رہی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزصرافہ مارکیٹ میں سوناکی فی تولہ قیمت میں 700 روپےکا اضافے ہونےسےسونا 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپےفی تولہ ہوگیا تھا۔دس گرم سونے کی قیمت 600 روپے کااضافے ہونےسے دس گرام سونا 2 لاکھ 23 ہزار 508 روپے کاہوگیاتھا۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 10 ڈالرز اضافے کے بعد 2512 فی اونس کی ریکارڈ سطح پر آگیا تھاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2950 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

Leave a reply