سونےکی قیمت میں مزیداضافہ

0
34

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں مزیداضافہ ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں 700روپےکااضافہ ہونےسے سونا 2لاکھ 77ہزار900روپےفی تو لہ ہوگیا10گرام سونےکی قیمت میں 600 روپےکااضافہ ہونےسے10گرام سونا2لاکھ 38ہزار 2سو 54روپے کا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت میں7ڈالرکااضافہ ہونےسےفی اونس قیمت 2682ڈالر کی بلند سطح پر آ گئی، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔
یادرہےکہ گزشتہ روزصرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہواتھاجس کےبعد سونا 2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیاتھا10 گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کا اضافہ ہواتھاجس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 37 ہزار 654 روپے پر پہنچ گیاتھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کے اضافے سے 2675 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

Leave a reply