سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ

0
45

مقامی مارکیٹ میں سونےکی قیمت ہزاروں روپےکااضافہ ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 2200روپےکا اضافہ ہونےسےسونا 2لاکھ 49ہزار روپےکاتولہ ہوگیا۔ 10گرام سونا ایک ہزار 886روپے مہنگا ہونے کے بعد 2لاکھ 13ہزار 477 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کے اضافے سے 2404 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2ہزار 900روپے پر مستحکم ہے۔
گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200روپے اضافہ دیکھنے میں آیا تھا ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 46ہزار 800روپے ہوگئی تھی جبکہ 10گرام سونا 1029روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 11ہزار 590 روپے کا ہوگیا تھا ۔

Leave a reply