سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ

0
26

صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ ہونےسےسونافی تولہ کتنےکاہوگیا۔
سوناخریدنےوالےصارفین کےلئے بری خبر،صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ایک دن کمی کےبعدپھربڑااضافہ ہوگیا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 52 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 16 ہزار 735 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کے اضافے سے 2413 ڈالر فی اونس کا ہوگیاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 920 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزصرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں فی تولہ 500 روپے کی کمی ہوئی تھی ۔سونےکی قیمت میں کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیاتھا10گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہونےسے 10 گرام سونا 2 لاکھ 14 ہزار 763 روپے کا ہوگیا تھا۔

Leave a reply