سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ

0
85

سوناخریداروں کےلئےبُری خبر،صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 2057 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 20 ہزار 593 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر کے اضافے سے 2458 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزمقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہو نےسے سونا 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیاتھا10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے کا ہوگیاتھا۔

Leave a reply