سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی

0
30

مقامی وعالمی مارکیٹ میں ایک ہی روزمیں سونےکی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی،فی تولہ سونا 5 ہزار 400 روپےسستاہونےسےفی تولہ سونا2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ،جبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں4630 روپے کی کمی ہونے سے10گرام سونا 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے ہے۔جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 430 روپے پر مستحکم ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 65 ڈالر کم ہوکر 2762 ڈالر فی اونس ہے۔
یادرہےکہ گزشتہ روزبھی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں ایک ہزارروپےکی کمی ہوئی تھی جس سےفی تولہ سونا 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے کا ہوگیا تھا،10گرام سونےکی قیمت میں 857روپے کمی ہوئی تھی ،جس سے 10گرام سونا 2لاکھ 41ہزار 941روپے کا ہوگیاتھا،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 430 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

Leave a reply