سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی

0
5

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں دوسرےروزبھی کمی ہوگئی۔
صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں فی تولہ 2100روپےکی کمی ہونےسےفی تولہ سونا2 لاکھ74 ہزار 900 روپے کاہوگیاجبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہونےسے10گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار682 روپے کاہوگیا۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 21 ڈالر کم ہوکر 2637 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزبھی سونےکی قیمت میں کمی ہوئی تھی،صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں 800روپےکی کمی ہوئی تھی جس سےفی تولہ سونا 2 لاکھ 77 ہزار کاروپے ہوگیاتھاجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 687 روپے کمی ہوئی تھی جس سے10گرام سونا2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے کاہوگیاتھا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 658 ڈالر ہوئی تھی۔

Leave a reply