سونےکی قیمت میں500روپےکی کمی ،جانیےفی تولہ کتنےکاہوگیا؟

0
23

ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے، آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی۔
مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں کبھی کمی اورکبھی اضافہ ہوجاتاہے، صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 500روپے کی کمی ہونےسےفی تولہ سونا 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے کاہوگیا،10گرام سونےکی قیمت میں 429روپےکی کمی ہونےسے10گرام سونا 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے کاہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 737 ڈالر فی اونس ہے۔
یادرہےکہ گزشتہ روزصرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 700روپے کا اضافہ ہواتھاجس سےفی تولہ سونا 2 لاکھ 83 ہزار 700 روپے کاہوگیاتھا۔10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کااضافہ ہواتھاجس سے10گرام سونا2 لاکھ 43 ہزار 227 روپے کاہوگیاتھا۔

ایسےہی عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں 7 ڈالر کااضافہ ہواتھاجس سے 2735 ڈالر فی اونس ہوگیاتھا۔

Leave a reply