سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

0
80

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے ہیں جہاں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 2355ڈالر کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت 600روپے کے اضافے سے 245700روپے کی بلند سطح پر آگئی ہے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 514روپے کے اضافے سے 210648روپے کی بلند سطح پر آگئی ہے۔
اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی بحران، اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران اسرائیل کشیدگی اور امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد یورپین ممالک کی بھی سود میں کمی کی اطلاعات جیسے عوامل نے بین الاقوامی سطح پر سونے پر دباؤ بڑھادیا ہے۔

 

Leave a reply